کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت مزید5 افراد جاں بحق
گزشتہ 2 روز کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باوجود ٹارگٹ کلر جہاں چاہتے ہیں بے گناہ شہریوں کو ان کی زندگیوں سے محروم کردیتے ہیں ، آج بھی مختلف علاقوں میں فارنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے بے گناہ شہریوں کی تعددا 18 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ میں ہینو پاک چورنگی پر ایک کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نیو کراچی میں شفیق موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے تیمویہ پولیس اسٹیشن کی موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی ہ اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں زخإیوں کو بطی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل جاوید اور کانسٹیبل عارف کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب کارسار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے۔