شہباز شریف نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔


ویب ڈیسک May 17, 2021
شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔

شہباز شریف نے عدالتی فیصلہ کے باوجود حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ، اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا

شہباز شریف نے سینیٹر اور قانونی ماہر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

شہباز شریف نے درخواست کی کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں