ملک میں 9 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کاروبار زندگی بحال

مارکیٹیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز کھل گئے


Staff Reporter May 17, 2021
مارکیٹیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز کھل گئے

ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے گزشتہ 9 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔

تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ ٹرانسپورٹ اڈے بھی بحال ہونے سے رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ بازاروں مارکیٹوں میں چہل پہل بھی شروع ہوگئی۔

لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی رونقیں پھیکی پڑ چکی تھیں اور عید کے تینوں دن بھی سناٹا تھا۔ تاہم اب لاک ڈاؤن ختم ہونے سے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں تجارتی مراکز شاپنگ مال کھل گئے ہیں۔

دکانداروں نے آج خوشی خوشی مارکیٹیں کھولیں۔ ٹرانسپورٹ اڈے کھلنے سے مسافروں کی مختلف شہروں میں بھی آمد و رفت شروع ہوگئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنا ہوں گی جبکہ تفریحی مقامات،پارکس، تعلیمی ادارے ،شادی ہال، مارکیز، چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارک اورسیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی سہولت میسر ہوگی۔

پولیس کا بازاروں میں گشت بھی جاری ہے اور پولیس گاڑیوں سے ماسک پہننے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ کاروباری مراکز پر ماسک کا استعمال لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں