لاہورمیں شدید دھند کےباعث پروازوں کا شیڈول متاثر ٹرینیں بھی تاخیرکا شکار
10 بجے کے بعد دھند میں کمی آنا شروع ہو گی، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض
شہر میں شدید دھند کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جب کہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں اور اس دوران موٹر وے پر شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کل رات سے اچانک دھند میں شدید اضافہ ہونے کے باعث لاہور اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ شدید دھند کے باعث اوسلو، مانچسٹر، جدہ، کوالا لمپور، دمام، ابو ظہبی اور شارجہ سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور اس دوران سڑکوں اور موٹر وے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور سے اسلام آباد موٹر وے پر حد نگاہ 35 سے 70 میٹر جب کہ موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں تک حد نگاہ 40 سے 50 میٹر رہی، اس کے علاوہ گجرات سے کالا شاہ کاکو تک ہائی وے پر حد نگاہ 100 میٹر رہی۔
چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ دھند کا یہ سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا، دوسری جانب موٹروے اور ٹریفک وارڈنز نے شہریوں کو دھند میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔