نک جونز شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار اسپتال منتقل

نک جونز کو ایمبولینس میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک May 17, 2021
نک جونز ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے، فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار اور موسیقار نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ہمہ وقت سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے نک جونز اور ان کی اہلیہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم آن لائن اخبار ٹی ایم زیڈ نے نک جونز کے قریبی ساتھی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ گلوکار کو حادثے کے بعد ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ٹی ایم زید کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نک جونز حادثے کے وقت ٹیلی وژن کے لیے ایک ریئلٹی شو کے سیٹ پر موجود تھے۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نک جونز نے اپنا ادھورا شو مکمل کروایا۔

ریئلٹی شو کے حوالے سے بھی نک جونز نے اب تک مداحوں کو کچھ نہیں بتایا تاہم وہ ''دی وائس'' نامی ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوں گے جہاں وہ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں