اسرائیل میں یہودیوں کی عبادتگاہ میں حادثے میں 2 افراد ہلاک 150 زخمی

دوران عبادت سیڑھیوں کا ایک اسٹینڈ ٹوٹ کر گر گیا


ویب ڈیسک May 17, 2021
دوران عبادت سیڑھیوں کا ایک اسٹینڈ ٹوٹ کر گر گیا

مغربی کنارے میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں دوران عبادت سیڑھیوں کا ایک اسٹینڈ ٹوٹ کر گر گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

معبد میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران شدید رش کے باعث اسٹینڈ وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔



یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں دھکم پیل سے 44 افراد کچل کر ہلاک

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ معبد زیر تعمیر تھا جس میں بنیاد پرست یہودیوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ شہر کے میئر نے پولیس کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے منع کرنے کے باوجود لوگوں کی اس عمارت میں عبادت کے لیے جانے سے نہیں روکا جو زیرتعمیر اور خطرناک تھی۔ دوسری طرف پولیس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ غفلت کا شاخسانہ ہے جس کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی اسرائیل میں ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگڈر مچنے سے 45 یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں