حکومت کا جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منایا جائے گا


ویب ڈیسک May 17, 2021
شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، عمران خان (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

معاشی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، خطے میں سب سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ لہو لہو، اسرائیل بمباری سے مزید 30 فلسطینی شہید

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم کی اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل، نوٹی فکیشن جاری

اجلاس میں شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں