چین کی پانچ برس کے دوران پاکستان میں 54 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
رواں مالی سال کے دوران بھی چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں اول نمبر پر رہا
KARACHI:
سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 سال کے دوران چین نے پاکستان میں 5 ارب 39 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں (جولائی تا مارچ ) کے دوران پاکستان میں 65 کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چین سر فہرست رہا۔
سرمایہ کاری بورڈ ( بی او آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی جانب سے مالی سال 18-2017 کے دوران سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 16-2015ء کے دوران چین کے سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب 4 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 11-2010 میں چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تھی، مالی سال 12-2011 میں چین کی پاکستان میں ایف ڈی آئی کا حجم 126.1 ملین ڈالررہا۔
مالی سال 13-2012ء میں چین کی ایف ڈی آئی 90.6 ملین ڈالر رہی تھی جو آئندہ مالی سال 14-2013 کے دوران 685.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی اور مالی سال 15-2014 میں پاکستان میں چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 340.8 ملین ڈالر رہا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 16-2015ء میں چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 1048.3 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ مالی سال 17-2016ء کے دوران چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 763.2 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جو مالی سال 18-2017 کے لیے 1311.9 ملین ڈالر کی سطح تک بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 19-2018ء میں چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 130.8 ملین ڈالر رہا تھا جو گزشتہ مالی سال 20-2019ء کے دوران 844.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا اور جاری مالی سال 21-2020ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں 650.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کے ساتھ چین پہلے نمر پر رہا۔