کراچی میں فائرنگ تشدد متحدہ کے کارکن اور پولیس اہلکار سمیت 6 ہلاک

پیرآبادمیں متحدہ کاکارکن نفیس جاں بحق،لائنزایریامیں 10سالہ بچہ رضوان، کانسٹیبل وسیم ماراگیا


ایکسپریس July 09, 2012
پیرآبادمیں متحدہ کاکارکن نفیس جاں بحق،لائنزایریامیںاتفاقیہ گولی چلنے10سالہ بچہ رضوان،گھگھرپھاٹک کے قریب کانسٹیبل وسیم ماراگیا

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران متحدہ کے کارکن اورپولیس اہلکارسمیت 6 افرادہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیرآبادکے علاقے اسلامیہ کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نفیس نامی شخص ہلاک ہوگیا،مقتول لیاقت آبادکارہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ کاکارکن تھا۔

ریلوے کالونی گھگھرپھاٹک کے قریب رہائش پذیر30سالہ پولیس کانسٹیبل محمدوسیم کوجھگڑے کے دوران ملزمان محمدعلی اوراحمدعلی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیااور فرارہوگئے،مقتول کانسٹیبل وسیم گارڈن ہیڈکوارٹرزسیکیورٹی زون میں تعینات تھااورریلوے کالونی کارہائشی تھا۔پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے۔لائنز ایریامیں گھر کے باہراتفاقیہ طورپرپستول چلنے سے 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا،جیکب لائن نرسری روڈ توحید چوک کے قریب گھرکے باہر مقوتل کاکزن شان پستول صاف کررہاتھاکہ اچانک گولی چل جانے سے رضوان سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ناظم آبادنمبر2انکوائری آفس رینجرزہیڈکوارٹرزکے قریب سے 32سالہ شخص کی بوری بندلاش ملی۔

مقتول نے پتلون اورقمیض پہن رکھی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعدتشددکانشانہ بنایااوربعدمیں سرمیںگولی مارکرقتل کردیا اورلاش بوری میں بندکرکے پھینک دی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔عزیزآبادتھانے کی حدودمیں بوریوںکے گودام سے بوری میں بند26سالہ نوجوان کی لاش ملی،مقتول کو اغوا کے بعدتشددکانشانہ بناکرسرمیں گولی ماری گئی اورلاش بوری میں بندکرکے پھینک دی گئی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔پان منڈی کے علاقے رسالہ سے انسانی ڈھانچہ ملاہے جس کی شناخت ممکن نہیں۔اورنگی ٹائون سیکٹرون ڈی میں گھرکے اندرنامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈیڑھ سالہ بشریٰ زخمی ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں