اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود کو عہدے پر بحال کردیا

عدالت نے آڈیٹر جنرل، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت فریقین سے 15 روز میں جواب بھی طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک January 16, 2014
عدالت نے آڈیٹر جنرل، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت فریقین سے 15 روز میں جواب بھی طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اکاوٴنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز طاہر محمود کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اکاوٴنٹنٹ جنرل طاہر محمود کے وکیل میر اورنگزیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے طاہر محمود کی برطرفی مسترد کردی تھی تاہم حکومت نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے طاہر محمود کو عہدے پر بحال کردیا جب کہ آڈیٹر جنرل، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت تمام فریقین سے 15 روز میں جواب بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اکاؤٹننٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز طاہر محمود کو پیر کے روز جبری مشقت پر بھیج دیا گیا تھا اور ان کی جگہ 20 گریڈ کے افسر غضنفر علی جیلانی کو تعینات کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |