خیبرپختون خوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ 

گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے


ویب ڈیسک May 17, 2021
گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے . فوٹو: فائل

لاہور: خیبر پختون خوا حکومت نے سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت صوبائی حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، چترال، سوات، کمراٹ، ناران، کاغان اور دیگر سیاحی مقامات جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں رہیں گی۔

اس حوالے سے سیاحتی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل، پارک اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، محکمہ سیاحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں