عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1849 ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔
اضافے کے بعد مقامی سطح پر سونے کی قیمت 450 روپے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 450 جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 91 ہزار 264 روپے رہی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے اضافے سے 1420 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔