قوم پر ایک اور مہنگائی بم نیپرا نے بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی کردی

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔


ویب ڈیسک January 16, 2014
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اضافہ صارفین سے فروری کے واجبات کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافہ کرکے ملک کے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد دسمبر 2013 کے لئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، قیمتوں میں اضافہ صارفین سے فروری کے واجبات کے ساتھ وصول کیا جائے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے ای ایس سی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ ہی کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں