منڈی بہاؤالدین کے قریب پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ گر کر تباہ پائلٹ اور معاون شہید

طیارہ اس قدر شدت سے زمین سے ٹکرایا ہے کہ اس کا ملبہ 3 ایکڑ رقبے پر پھیل گیا ہے۔


ویب ڈیسک January 16, 2014
حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے طیارے کے ملبے سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں. فوٹو: فائل

قادرآباد کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اور معاون دونوں شہید ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے قادر آباد کے گاؤں فیروز پور بھٹیاں کے قریب دریائے چناب کے کنارے نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ اس قدر شدت سے زمین سے ٹکرایا ہے کہ اس کا ملبہ 3 ایکڑ رقبے پر پھیل گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں طیارے کے سوار فلائنگ آفیسر سعد سلیمان اور ونگ کمانڈر محمد جمال بھی شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس اور پاک فضائیہ کا عملہ حادثے کی جگہ پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے طیارے کے ملبے سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ دونوں پائلٹس کے اعضا جمع کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں