کراچی میں بدامنی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم کو وزیرداخلہ نے کراچی آپریشن اور طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی


ویب ڈیسک January 16, 2014
کراچی میں بدامنی کے کاتمے کے لئے جاری آپریشن کی صورتحال اطمینان بخش ہے،وزیراعظم فوٹو؛فائل

NEW DELHI: وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم کو کراچی آپریشن اور طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو کراچی میں چوہدری اسلم شہید پر حملے کے بعد آپریشن کے نئے مرحلے سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر نواز شریف نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو کسی صورت شہر میں دندنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک بدامنی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے، ملاقات میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں پولیس فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اسے جدید آلات فراہم کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

چوہدری نثارعلی خان نے وزیر اعظم کو طالبان سے مذاکرات کے طریقہ کار اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جب کہ مذاکرات کے لئے جو ٹاسک مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق دیا گیا تھا اس پر بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں