سمندرپارپاکستانیوں نے 242 ارب ڈالربھجوا کرنیا ریکارڈ قائم کردیا وزیراعظم

نئے پاکستان پراعتماد کے لیے سمندرپار پاکستانیوں کا شکریہ، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 18, 2021
میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں، وزیر اعظم

QUETTA/ PESHAWAR/ ISLAMABAD/ لاہور/ KARACHI: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرپورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرکہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالررہیں۔

مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرآپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے پاکستان پر اعتماد پرآپ کا شکریہ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں