اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویزمشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

خصوصی عدالت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتے اور حاضری سے استثنیٰ کیلئے بھی وہیں رجوع کیا جائے، اسلام آبادہائیکورٹ

سیکشن 12 کے تحت خصوصی عدالت کے احکامات کی اصلاح کی جائے، پرویز مشرف کے وکلا کی عدالت سے استدعا فوٹو: فائل

WASHINGTON:
ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو خصوصی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی۔


پرویزمشرف کو آج خصوصی عدالت میں بلائے جانے کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریاض احمد خان نے کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکلا نے کہا کہ سیکشن 12 کے تحت خصوصی عدالت کے احکامات کی اصلاح کی جائے جس پر عدالت نے جواب دیا کہ خصوصی عدالت کے احکامات کی اصلاح نہیں کرسکتے۔ پرویزمشرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوپہر ڈھائی بجے فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی استثیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ خصوصی عدالت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتے، حاضری سے استثنیٰ کے لئے بھی خصوصی عدالت سے رجوع کیا جائے۔
Load Next Story