امریکی صدر جو بائیڈن کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت

مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو بائیڈن


ویب ڈیسک May 18, 2021
مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو بائیڈن فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی بربریت کے بعد بل آخر امریکی صدر کو جنگ بندی کا خیال آہی گیا، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث بڑھتے ہوئے عالمی اور ڈیموکریٹک ارکان کے دباؤ کے بعد امریکی صدر جو بائیدن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کال میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مصر اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کروانے پر کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر نے جنگ بندی کی حمایت ضرور کی تاہم اسرائیل کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے نہ صرف گریز کیا گیا بلکہ اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کے لیے بھی نہیں کہا گیا۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار کے مطابق ٹیلی فون کال میں جان بوجھ کر امریکی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں