وفاقی حکومت نے سینئر وکیل سلمان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا
صدر مملک ممنون حسین نےسلمان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے
وفاقی حکومت نے منیر اے ملک کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سینئر وکیل سلمان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل تعینات کردیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر اے ملک کی جانب اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سینئر وکیل سلماان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے لئے بھجوائی گئی سمری پر صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کردیئے، وزیر اعظم کی جانب سے سلماان اسلم بٹ کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کےلئے 10 جنوری کو سمری صدر کو ارسال کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ منیرے اے ملک نے رواں ماہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاپتہ افراد سے متعلق حکومت سے اختلافات کے باعث اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔