کراچی میں گردو غبار کا طوفان اور بارش 5 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں کمسن بچہ اور خاتون بھی شامل، موٹر سائیکل پھسلنے کے متعدد واقعات میں کئی افراد زخمی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد گردو غبار کا طوفان آیا اور بارش ہوئی جس کے سبب ہونے والے حادثات میں کمسن بچی و خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اچانک کالی گھٹا چھاگئی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد بارش ہوگئی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس سے متصل علاقوں میں تیز جب کہ گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، شدید گرمی اور سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے بادل بن رہے ہیں جب کہ شہر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان 'تاؤتے' کے باعث محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم طوفان کا رخ بھارت کی جانب مڑ جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔
حادثات میں 5 افراد جاں بحق
شہر میں چلنے والی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث دیوار و چھت، سائن بورڈ گرنے اور دیگر حادثات میں کمسن بچہ اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ڈبہ کالونی میں مکان کی دیواراور چھت گرگئی جس کے نیچے آکر 55 سالہ خاتون کلیم النساء اور 45 سالہ وحید جاں بحق ہوگئے۔
سعید آباد کے علاقے منی بس جی 27 کے آخری بس اسٹاپ کے قریب 45 سالہ ناصر خان گھر کی دیوار کے قریب کھڑا ہوا تھا کہ تیز ہوا کے باعث مکان کی دیوار مذکورہ شخص پر گر گئی اور جاں بحق ہوگیا۔
ملیر ندی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 25 سالہ نور بخش اپنی کزن ثمینہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز ہواؤں کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہیں پاسکا نتیجے میں موٹر سائیکل سلپ ہوگئی، بعدازاں نور بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زخمی لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے، دونوں کورنگی کے رہائشی ہیں۔
شیریں جناح کالونی کا رہائشی 10 سالہ شان ولد سلمان اپنے دادا کے ساتھ کلفٹن کے علاقے میں ایک عمارت میں کباڑ کا سامان خریدنے آیا ہوا تھا بچے کا دادا کباڑ کا سامان خریدنے کے لیے دوسری منزل پر چلا گیا اس دوران 10 سالہ شان دادا کے پیچھے گیا اور لفٹ میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
دریں اثنا راشد منہاس، لکی اسٹار سے کینٹ جانے والے راستے، ڈیفنس، کلفٹن، محمد آباد، نارتھ کراچی اور دیگر مقامات پر درخت اور سائن بورڈ گرنے اور موٹر سائیکل سلپ ہونے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔