ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان روایتی حریف پاکستان اور بھارت 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گے

25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اففتاحی میچ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا۔


ویب ڈیسک January 16, 2014
بنگلا دیش کی خراب سیاسی صورتحال کی وجہ سے قومی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ ۔ فوٹو؛ فائل

ایشیا کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا با ضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت پاکستان اور روایتی حریف بھارت 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گے۔

اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اففتاحی میچ 25فروری کو پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا، 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے ، 2 مارچ کو پاکستان کا ٹاکرا روایتی بھارت سے ہوگا جبکہ 4مارچ کو میزبان بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئین ہے تاہم بنگلا دیش کی خراب سیاسی صورتحال کی وجہ سے قومی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں