اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی 6 کلو سے زائد منشیات برآمد
صوابی سے تعلق رکھنے والے سمیر احمد نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی
نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے منشیات کی بھاری کھیپ بیرون ملک سمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو تحویل میں لے لیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنشینل ائرپورٹ سے دوحہ قطر جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ صوابی سے تعلق رکھنے والا سمیر نامی مسافر سامان سمیت پرواز پر سفر ہونے کے لیے ائیرپورٹ پہنچا۔
اس دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر ٹرالی بیگ کی تفصیلی چیکنگ کی تو انتہائی مہارت سے سے چھپائی گئی ساڑے چھ کلو گرام سے زائد آئیس منشیات برآمد ہوئی۔
منشیات کی برآمدگی پر مسافر کو سامان سمیت تحویل میں لیکر ضروری قانونی کاروائی کے بعد مذید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔