ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

تحریک سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف چلائی جائے گی، ذرائع ایم کیو ایم

تحریک سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے متعصابہ اقدامات کے خلاف چلائی جائے گی، ذرائع ایم کیو ایم . فوٹو : فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے متعصابہ اقدامات کے خلاف چلائی جائے گی، 27 مئی کو سوک سینٹر سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی اور ریلی کے بعد احتجاج کے دیگر طریقوں کا اعلان کیا جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی سرگرمیوں کی بندش اور غیر مقامیوں کی تعیناتی متعصبانہ عمل ہے، بلدیاتی امور پر بھی سندھ حکومت نے قبضہ کر رکھا ہے۔
Load Next Story