قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

بیگم خورشید حفیظ کی نماز جنازہ میں کسی حکومتی نمائندے نے شرکت نہیں کی، پوتے کا شکوہ


ویب ڈیسک May 18, 2021
دل میں تکلیف کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ 87 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ترانہ لکھنے والے شاعر حفیظ جالندھری مرحوم کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ اُن کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بیگم خورشید حفیظ نے تحریک پاکستان کے دوران بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ بھی جدوجہد آزادی پاکستان کے لیے کام کیا۔ گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

حفیظ جالندھری کے پوتے ضیاء جالندھری نے مسلسل حکومتی بے رخی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 1982 میں میرے دادا کے انتقال پر بھی حکمرانوں نے محسن پاکستان کی خدمات کو نظر انداز کیا اور اس بار دادی کے جنازے میں بھی کسی حکومتی عہدیدار نے شرکت کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں