راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دیدیا

بھارت میں پہلے آکسیجن کی کمی تھی اوپر سے طوفان نے جو تھوڑے بہت پودے تھے وہ بھی گرا دیے، راکھی


ویب ڈیسک May 18, 2021
بھارت میں پہلے آکسیجن کی کمی تھی اوپر سے طوفان نے جو تھوڑے بہت پودے تھے وہ بھی گرا دیے، راکھی

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دیدیا۔

بھارت میں نامور شخصیات بھی کورونا کے بعد سمندری طوفان ' 'تاوتے' سے متاثر ہورہے ہیں اور عام عوام کے ساتھ ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر فنکاروں کے گھروں کو بھی طوفان سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے سمندری طوفان کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ''بھارت میں کورونا کی تباہی مچائی ہوئی ہے، ملک میں پہلے ہی آکسیجن کی کمی چل رہی ہے ایسے میں تھوڑے بہت پودے تھے وہ بھی کل طوفان سے گرگئے، اب ہم کیسے زندہ رہیں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by ETimes (@etimes)






صحافی نے کی جانب سے کہا گیا ''خدا چاہتا ہے کہ ہم گھروں سے ہی باہر نہ نکلیں''۔ جس پر راکھی ساونت نے جواب دیا، ہاں خدا چاہتے ہیں ہم گھروں سے باہر نہ نکلیں اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اہم اپنے تمام گناہوں کو قبول کریں۔

اس دوران ایک مداح نے سیلفی لینے کی خاطر اداکارہ کے قریب آنے کی کوشش کی تو راکھی نے اسے خبردار کردیا کہ میرے پاس مت آنا اور پوز بناتے ہوئے کہا کہ دور سے ہی تصویر لے لو۔ ویسے بھی میں دور سے ہی اچھی لگتی ہوں، دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن نزدیک آکر دیکھو تو راکھی ساونت ہی لگتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں