سندھ میں ریستوران بیکری اور فوڈ اسٹریٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی


Staff Reporter May 18, 2021
سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی (فوٹو : فائل)

محکمہ داخلہ سندھ نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکری، فوڈ اسٹریٹس سے متعلق ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ریستوران اور فوڈ اسٹریٹس کے ذریعے صرف ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے اور ڈرائیو تھرو سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورینٹس، فوڈ اسٹریٹس کے لیے ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ پر 30 مئی تک پابندی عائد رہے گی جبکہ بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

دریں اثںا سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک بسوں اور کوچز میں مسافر وں کو ماسک کا استعمال لازمی اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا بس، کوچز اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کو کورونا کے متعلق آگاہی مہم چلانی ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنرز اور دیگرحکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں