بلدیاتی نظام عوام کی بہتری کیلیے سندھ بھرمیں نافذکیا صدرزرداری

پورے ملک کی ترقی اورجمہوریت کے استحکام کیلیے ایم کیوایم سمیت تمام حلیف جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے ۔

پورے ملک کی ترقی اورجمہوریت کے استحکام کیلیے ایم کیوایم سمیت تمام حلیف جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے ۔ زرداری ۔ فوٹو فائل

صدرمملکت آصف علی زرداری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے درمیان ہفتے کو ٹیلیفون پرگفتگوہوئی۔


دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد پیداہونے والی صورتحال اورملک کے مجموعی سیاسی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ۔ صدر زرداری نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل کے حل اوراختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلیے پورے سندھ میں نافذکیاگیاہے جس کیلیے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں نے رات دن محنت کی ہے۔ہم عوام کے مسائل کے حل، سندھ سمیت پورے ملک کی ترقی اورجمہوریت کے استحکام کیلیے ایم کیوایم سمیت تمام حلیف جماعتوں کوساتھ لیکرچلیں گے ۔

اس موقع پر الطاف حسین نے کہاکہ سندھ میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل ،ان کے محلوں،گلیوں اورگھروں تک انصاف کی فراہمی کیلیے سندھ کی منتخب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کانفاذ ایک مثبت عملی کوشش ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ بعض عناصرنہ صرف اس عوام دوست نظام کی بیجامخالفت کررہے ہیں بلکہ اس کی آڑمیں سندھ کاامن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصرسندھ دھرتی کاامن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی ملکران امن دشمن عناصر کے خلاف جدوجہدکریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story