ورلڈکپ میں شکست پر مجھے اوراہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملیں فاف ڈوپلیسی

صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،سابق جنوبی افریقی کپتان


Sports Desk May 19, 2021
صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،سابق جنوبی افریقی کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ 2011 میں شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ورلڈکپ 2011 کے کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد خود اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس میچ میں 222 رنزکے تعاقب میں گریم ااسمتھ الیون 40 بالز قبل ہی 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ڈوپلیسی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے اور اہلیہ کو موت کی دھمکیاں دی گئیں، بہت زیادہ الٹی سیدھی باتیں کہیں گئیں، کچھ تو ذاتیات پر اتر آئے اور ایسی چیزیں کہیں جومیں یہاں پر دہرا تک نہیں سکتا، صرف میرے ساتھ ہی ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ہم اپنا سوشل سرکل محدود کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |