رحیم یارخان پیر کا جن نکالنے کیلیے لڑکی پر بہیمانہ تشدد

اسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔


Numainda Express May 19, 2021
اسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔فوٹو : فائل

جن نکالنے کیلیے پیر نے 14سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جن نکالنے کیلیے پیر نے 14سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، اسے تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ رابعہ کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کا رسی سے گلا بھی دبایاگیا ہے،اسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔

والدہ نے اپنا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ پیر اس کی بچی کو جان سے بھی ماردیتا تو پھر بھی وہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرتی، پیر نے جو کچھ کیا بالکل صحیح کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں