امریکا میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظور

امریکی صدررواں ہفتے ہی اس بل پردستخط کردیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

اس بل کی حمایت امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے بھی کی گئی: فوٹو: کیپیٹل پکچرز

امریکی کانگریس نے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق قانون منظور کرلیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں کثرت رائے سے ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم سے متعلق قانون منظورکرلیا گیا ہے۔ 'کووڈ-19 نفرت انگیزجرائم قانون' کے حق میں دونوں سیاسی جماعتوں کے 364 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 62 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ قانون کا مقصد ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنا ہے۔

اس بل کی حمایت امریکی صدرجوبائیڈن کی جانب سے بھی کی گئی جب کہ ایوان کی اسپیکر'نینسی پلوسی' نے کہا کہ ایک سال کے دوران 'اے اے پی اے' کے خلاف جانبدارانہ سلوک اورتشدد کے کم ازکم 6600 واقعات سامنے آئے ہیں۔


'نینسی پلوسی' نے بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف کورونا وبا کے دوران بلکہ آئندہ برسوں میں بھی امریکا میں نفرت انگیزجرائم سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا جب کہ اس قانون سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ بھی ہوگا۔

اس متعلق وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے ٹوئٹرپرکہا کہ صدرجوبائیڈن اس بل کو قانون میں تبدیل کرنے کے منتظر ہیں جب کہ وہ رواں ہفتے ہی اس پردستخط کردیں گے۔

Load Next Story