باچا خان ایئرپورٹ پر32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا کا شکار

بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کوکورونا کا پھیلاؤ کا سبب بنے، ایئرپورٹ ذرائع


May 19, 2021
ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

KARACHI: باچا خان ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا میں مبتلا ہوگئے۔

پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے ہیں

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے 80 سے زائد مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے، بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو کورونا کا پھیلاؤ کا سبب بنے۔

اس متعلق ایئرپورٹ منیجرنے کہا کہ ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں