کراچی  میں کئی روز سے معطل سمندری ہوائیں بحال گرمی کا زور ٹوٹ گیا

شہر میں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات

کراچی میں اتوار کے روز سے جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوا تھا اور سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی تھیں۔ فوٹو:فائل

شہر میں اتوار سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں اتوار سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے، جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع اور جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز

واضح رہے کہ کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات کے باعث 16 مئی اتوار کے روز سے جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوا تھا اور سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی تھیں، اس دوران شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، تاہم گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہوگیا تھا، البتہ شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چلتی رہیں۔

 
Load Next Story