لاہور میں قتل برطانوی نژاد لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ

برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری


ویب ڈیسک May 19, 2021
برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

MILAN: لاہور میں قتل برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد لڑکی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق مائرہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے، اس کی گردن پر پھندے کا نشان پایا گیا جبکہ گردن، بازوؤں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

مائرہ کے بال کھینچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی، منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں جب کہ کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے۔ رپورٹ کے مطابق مائرہ سے جنسی زیادتی کےشواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔