یاسر حسین کو ہاتھ کی سرجری کرانی پڑگئی
یاسر حسین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں
اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہوں نے سرجری کروالی ہے۔
یاسر حسین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے انسٹااسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنا آپریشن کروانے کی خبر سے آگاہ کیا۔
یاسر حسین نے کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر اپنی اہلیہ اقراعزیز کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں اور ان کے دائیں ہاتھ میں پلاسٹر لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ''سرجری کے بعد، بے ہوشی ختم ہوئی تو بیگم کو دیکھ کے مدہوشی طاری ہوگئی۔'' تاہم یاسر حسین نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں کیا ہوا تھا جس کے لیے انہیں آپریشن کروانا پڑا۔
واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے چند روز قبل مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی تھی کہ وہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں۔