آسٹریلین فاسٹ بولر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

پولیس نے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا جس میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں


ویب ڈیسک May 19, 2021
پولیس نے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا جس میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرز کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔

کھیلوں کے ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے فاسٹ بولر ایرون سمرز کو آسٹریلیا کے شہر فینی بے سے حراست میں لیا جہاں انہیں سرچ وارنٹ دکھا کر گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس نے ان کا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ایرون سمرز کے موبائل فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر کے ساتھ ساتھ بچوں سے جنسی زیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی موجود ہیں، اس کے علاوہ موبائل فون سے 10 بچوں سے جنسی روابط رکھنے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔

آسٹریلیا کی پولیس نے فاسٹ بولر پر بچوں سے جنسی زیادتی کا مواد اور جنسی روابط رکھنے کے علاوہ جنسی زیادتی کے لیے آمادہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر 'بگ بیش' کے علاوہ ملکی ون ڈے کپ میں بھی کینگروز کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم انہیں اب تک عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا ہے تاہم وہ حال ہی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے جب کہ انہیں پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے ایونٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں