بد بخت بیٹے کے تشدد سے باپ زندگی کی بازی ہار گیا

ملزم نے جائیداد کے تنازع پر 60 سالہ باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس


Staff Reporter May 19, 2021
پولیس نے باپ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا ہے ۔(فوٹو:فائل)

QUETTA: نیو کراچی میں بد بخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر تشدد کرکے باپ کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں پیش آیا، جس میں جائیداد کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں بدبخت بیٹےنے عمر رسیدہ باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے60 سالہ حنیف انصاری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی ندیم نے بتایا کہ ہمیں سیکٹر الیون ڈی میں جھگڑے کے دوران ایک بزرگ شہری کی ہلاکت کی خبر ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کربوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا۔ جس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے باپ کو تشدد کرکے قتل کیا، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں