دنیا کے ’’بدقسمت ترین چور‘‘کا واسطہ یو ایف سی ہیوی ویٹ سے پڑ گیا

لیوس نے گاڑی چرانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ناک آؤٹ کردیا


Sports Desk May 20, 2021
لیوس نے گاڑی چرانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ناک آؤٹ کردیا۔ فوٹو: فائل

''دنیا کے بدقسمت ترین چور''کا واسطہ یوایف سی ہیوی ویٹ ڈیرک لیوس سے پڑ گیا،جنھوں نے اپنی گاڑی چرانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ناک آؤٹ کردیا۔

ہوسٹن میں ایک چور نے سنگین غلطی کرتے ہوئے ہیوی ویٹ فائٹر ڈیرک لیوس کی گاڑی کو چرانے کی کوشش کی،فوری طور پر موقع پر پہنچنے والے لیوس نے پہلے چور کو مکے رسید کر کے گرایا اور پھر حکام کو آگاہ کیا، جب پولیس چور کو لے کر جارہی تھی تو انھوں نے اس کا کلپ بنا کر شیئر بھی کیا۔

لیوس نے چور کو کہاکہ تم نے غلط گاڑی کا انتخاب کیا ہے،انھوں چور کی جانب سے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کے باعث پڑنے والے گہرے نشانات بھی دکھائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں