اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے سعودی وزیر خارجہ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات ہی خطہ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، فیصل بن فرحان


ویب ڈیسک May 20, 2021
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات ہی خطہ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کی وجہ سے پائیدار امن کا راستہ مشکل ہورہا ہے۔

ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کا تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے جس کے باعث امن کا راستہ مزید مشکل ہوتاجارہا ہے لہذا عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرے، اس تنازع کی وجہ سے خطہ میں دیگر طاقتیں مضبوط ہورہی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے تشدد کو ختم کرنا ہوگا اور انتہائی سنجیدگی سے امن کی بات کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا، ہمارا پہلا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو شروع کروانا ہے کیوں کہ پائیدار امن کا یہی واحد راستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں