پشاور آنے والی 2 بین الاقوامی پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکل آئے

دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاور پہنچیں


ویب ڈیسک May 20, 2021
جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، ایئرپورٹ: فوٹو: فائلجہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، ایئرپورٹ: فوٹو: فائل

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاور پہنچیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرزکورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ ترایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرزمتاثر ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں