کرینہ کپور ’’سنگھم 2‘‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ مراٹھی حسینہ بنیں گی
مراٹھی زبان میں گفتگو کی پریکٹس شروع کردی، ہدایتکار روہت شیٹی نے میرا کردار بہت جاندار بنادیا ہے، کرینہ کپور
PESHAWAR:
نواب پٹودی خاندان کی بہو اور سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ''سنگھم 2'' میں مراٹھی لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور سے پہلے اداکارہ سری دیوی ''انگلش ونگلش'' ، پریانکا چوپڑا '' کمینے '' اور رانی مکھر جی فلم '' آیا''( Aiyyaa) میں اس طرح کا رول ادا کرچکی ہیں ۔ فلم میں کرینہ کا کردار ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا ہے جس کے کے لیے اسے روائتی ملبوسات اور عام مراٹھی لڑکی کے لہجے میں بات کرنا ہوگی ۔ زرائع کے مطابق فلم کے پریکوئل ''سنگھم'' میں ہیرو اور ہیروئن کا کردار محبت کی معاملے میں مبہم تھا مگر روہت شیٹی نے کرینہ کپور کے فلم میں کام کرنے پر آمادہ ہونے کے بعد اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرکے سیکوئل میں اسے کافی جاندار بنا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور جو پہلے سے مراٹھی زبان جانتی ہیں نے فلم میں اپنے کردار کو بہتر اور بھر پور طریقے سے ادا کرنے کے لیے اپنی مراٹھی دوستوں کے ساتھ اسی زبان میں گفتگو کرنے کی پریکٹس شروع کردی ہے ۔کرینہ کا کہنا ہے کہ میں نے اس فلم سے پہلے کبھی مراٹھی لڑکی کا کردار ادا نہیں کیا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں مراٹھی لڑکی کے روپ میں مداحوں کو نظر آؤں گی۔
ہدایتکار روہت شیٹی اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ میرا کردار فلم میں جاندار ہوگا اور میں اس کردار میں پرفارم کرنے کی منتظر ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔ آخری مرتبہ پرکاش جا کی فلم ستیہ گرہ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ اجے دیوگن ایک محنتی اور منجھے ہوئے اداکار ہیں اور ہم دونوں کے درمیان بہترین پیشہ وارانہ تعلقات ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
کرینہ کا فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے سوال پر کہنا تھا کہ مارچ سے فلم کی عکس بندی میں حصہ لینا شروع کردوں گی ۔اطلاعات کے مطابق 2011 کی سپر ہٹ فلم ''سنگھم''کے سیکوئل کو اجے دیوگن اور روہت شیٹی مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں اس فلم میں اجے دیوگن پریکوئل والے کردار میں ہی جلوہ گر ہوں گے ہمیش رشمیہ کے میوزک سے سجی اس فلم کو رواں برس بھارت کے یوم آزادی پر 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خواتین کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں اور انھوںنے حال ہی میں ایک آن لائن ایپلی کیشن لانچ کی ہے جس کی زریعہ خطرے میں گھری خواتین فوری اپنے گھروالوں کو اطلاع دے سکیں گی کے متعلق ان کی ساس اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ انھیں کرینہ کی ساس ہونے پر فخر ہے۔ کرینہ کپور خواتین کے تحفظ کے لیے پیش پیش ہیں جس پر انھیں فخر ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور کی سنگھم کے علاوہ رواں برس کے دوران ایک اور فلم ہدایتکار و اسکرین رائٹر ''دیو بینگال ''بمبے سمورائی '' بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔ اگلے برس یعنی 2015 میں اداکارہ کی فلم '' شدھی '' جس میں اس کے ساتھ ہرتیک روشن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ 21 ستمبر 1980 کو کپور خاندان میں اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر پیدا ہونے والی کرینہ کی 2000 میں پہلی فلم'' رفیوجی ''ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ 2001 میں فلم ''مجھے کچھ کہنا ہے ''،''یادیں ''،''اجنبی ''،''اشوکا''،''کبھی خوشی کبھی غم'' 2002 میں فلم ''مجھ سے دوستی کروگی ''،''جینا صرف میرے لیے ''2003 میں فلم ''تلاش''،''میں پریم کی دیوانی ہوں ''،''ایل اوسی کارگل''،خوشی ۔ 2004 میں ''چمیلی''،''یوو''،''فدا''،''اعتراض''، ''ہلچل'' 2005 میں فلم ''بے وفا''، ''کیونکہ''، ''دوستی''جب کہ 2006 میں فلم ''36 چائنا ٹاؤن''، ''چپکے چپکے''، ''اومکارا''اور فلم ''ڈان ''میں پرفارم کیا۔
2007 کے دوران فلم''جب وی میٹ'' میں کام کیا، 2008 میں فلم ''تلاش''، ''روڈ سائیڈ رومیو''اور فلم ''گول مال ریٹرنز'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2009 میں فلم''کمبخت عشق''اور فلم ''تھری ایڈیٹس'' میں فن کا جادو جگایا۔ 2010 میں فلم''ملیں گے ملیں گے''،''وی آر فیملی '' اور ''گول مال تھری''میں صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 2011 میں فلم ''باڈی گارڈ''، ''را۔ون'' میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ''اک میں اور اک تو''، ''ہیروئن ''، ''ایجنٹ ونود'' اور ''تلاش '' فلم میں جلوہ گر ہوئیں۔ 2013 میں ستیہ گرہ اور گوری تیرے پیار میں ریلیز ہوئیں۔