فلم ’’یاریاں‘‘ نے ڈیڑھ عشقیہ کو باکس آفس پر ہرادیا

نئے اداکاروں کی فلم 21 کروڑ کماگئی، مادھوری کی ڈیڑھ عشقیہ صرف 15 کروڑ لے سکی


Showbiz Desk January 17, 2014
نئے اداکاروں کی فلم 21 کروڑ کماگئی، مادھوری کی ڈیڑھ عشقیہ صرف 15 کروڑ لے سکی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ یاریاں نے باکس آفس پر مادھوری ڈکشٹ کی فلم ڈیڑھ عشقیہ کو ہرا دیا بتایا گیاہے کہ چھوٹے بجٹ اور نئے فنکاروں کی لو اسٹوری فلم'' یاریاں'' کو نوجوان طبقہ زیادہ شوق سے دیکھ رہا ہے اور یہ فلم اب تک 21 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

دوسری طرف فلم ''ڈیڑھ عشقیہ'' جس میں مادھوری ڈکشٹ، نصیرالدین شاہ ارشد وارثی اور ہما قریشی نے اپنی اداکاری کے رنگ جمائے ہیں باکس آفس پر اپنا اچھا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی اور ریلیز سے لے کر اب تک صرف 15 کروڑ روپے ہی کما سکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاریاں اس ہفتہ کے دوران مزید بزنس کرکے ڈیڑھ عشقیہ کو بہت پیچھے چھوڑ دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں