چینی اسکینڈل پر جہانگیر ترین کے تحفظات وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات مکمل
وزیراعظم کو اسی ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ پیش کردی جائے گی، ذرائع
علی ظفر ایڈوکیٹ نے چینی اسکینڈل میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف فریقین سے تحقیقات مکمل کرلیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر خان ترین کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے فریقین سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی
ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے سفارشات تحریر کرنے کا کام جاری ہے، اور علی ظفر آئندہ چند روز میں اپنی رپورٹ کی سفارشات مکمل کرلیں گے، جب کہ وزیراعظم کو اسی ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ پیش کردیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے ساتھ ہر صورت انصاف ہوگا
ذرائع نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور دیگر شخصیات سے ملاقات کرکے مؤقف معلوم کیا، ایف آئی اے اور دیگر حکومتی اداروں کے آفیسرز کے بھی انٹرویو کے حقائق معلوم کئے.
واضح رہے وزیراعظم نے ترین گروپ سے ملاقات کے بعد سینیٹر علی ظفر ایڈوو کیٹ کو غیر جانبدارنہ رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔