عرفان شوجیت سرکار کی فلم میں امیتابھ کیساتھ کام کرینگے

میں خوش ہوں کیونکہ مجھے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے، عرفان شوجیت


Showbiz Desk January 17, 2014
میں خوش ہوں کیونکہ مجھے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے، عرفان شوجیت فوٹو: فائل

اداکار عرفان خان اور اداکار امیتابھ نئی فلم میں پہلی بار اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار عرفان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ شوجیت سرکار کی نئی فلم میں پہلی بار اداکار امیتابھ بچن کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔ 2011 ان کی کامیابی کا سال ہے، اس سے قبل انھیں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا، اداکار عرفان نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انھیں ان کے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ ان دنوں وہ نیشیکانت کماتھ کی فلم ''ممبئی میری جان'' کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس کے بعد وہ شوجیت سرکار کی فلم کی عکسبندی کروائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں