خیبر پختونخوا کابینہ کے 3 وزرا کو قلمدان تفویض 3 مشیر و معاونین کے محکمے تبدیل
فضل شکور کو قانون و پارلیمانی امور،عاطف خان کو خوراک، شکیل احمد کو پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ کے قلمدان تفویض
عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 بے محکمہ وزیروں کو قلمدان تفویض کردیئے گئے ہیں جب کہ ایک مشیر اور 2 معاونین کے محکموں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی منظوری سے کابینہ میں شامل 4 بے محکمہ وزیروں میں سے 3 کو مختلف قلمدان تفویض کردئیے گئے ہیں، جب کہ ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی کے محکموں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں شامل نئے وزراء میں فضل شکور کو قانون و پارلیمانی امور، عاطف خان کو خوراک اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جب کہ شکیل احمد کو پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ کے عہدے دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلی کے مشیر خلیق الرحمان کو خوراک کی جگہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، معاون خصوصی تاج محمد ترند سے جیل خانہ جات کا محکمہ لیتے ہوئے انہیں انرجی اینڈ پاور جب کہ شفیع اللہ سے اینٹی کرپشن لیتے ہوئے انہیں جیل خانہ جات کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایک اور بے محکمہ صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور کو کوئی محکمہ دینے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔