بدین پی ایس 70 میں ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹہ کے انتقال کے سبب خالی ہوگئی تھی


ویب ڈیسک May 20, 2021
حلقے میں 41 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا فوٹو: فائل

ISTANBUL/ANKARA: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدین کے علاقے ماتلی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 70 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹہ، جے یو آئی (ف) کے مولانا گل حسن، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر محمد علی جان سرہندی اور ایم ڈبلیو ایم کے اسد عباس لغاری سمیت دیگر امیدوار نے حصہ لیا۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد تمام حلقوں سے موصولہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹہ نے کامیابی حاصل کرلی۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 809 ہے، مرد ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 91 ہزار 587 جب کہ خواتین ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 75 ہزار 222 ہے، حلقے میں قائم 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے دوران پی ایس 70 سے پیپلز پارٹی کے بشیر احمد ہالیپوٹہ کامیاب ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل وہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |