جی ایس پی پلس اسٹیٹس برطانوی کمپنیوں کی پاکستانی فرمز سے کاروبار کو توسیع دینے میں دلچسپی

ہیم ٹیکس میں سپراسٹورز سمیت 12برطانوی کمپنیوں کے نمائندوں کے پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز سے مذاکرات


Ehtisham Mufti January 17, 2014
2 کروڑ ڈالرکے ابتدائی آرڈردیدیے،برطانوی فرمزٹیکسٹائل ایکسپورٹرز سے روابط بڑھاناچاہتی ہیں،پاکستانی کمرشل قونصلر۔ فوٹو:فائل

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد برطانوی کمپنیوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس موقع سے مستفید ہونے کے موقع ہیم ٹیکس نمائش کے ذریعے مطلوبہ نتائج کے یقینی حصول کیلیے برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتی مشن زیادہ متحرک نظر آیا۔

لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر اجلال خٹک 12 برطانوی خریدار کمپنیوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہیم ٹیکس نمائش میں شریک رہے، ان کمپنیوں میں ڈیونلم، ایسڈا گروپ، لافائن، فوگرٹی، کرٹن سپر اسٹورز لمیٹڈ، دی فیلڈنگ گروپ، اٹلانٹس کارپوریشن، کینون لمیٹڈ، سیموئل سمپسن، بیل بیمائونٹ ٹیکسٹائل، ایم اینڈ ایس اور بی ایچ ایس شامل تھے۔

 photo 2_zps2dddf267.jpg

اس ضمن میں اجلال خٹک نے '' ایکسپریس '' کو بتایا کہ برطانوی خریدار کمپنیاں پاکستان کو جی ایس پی کا درجہ ملنے کے بعد وہاں کے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ساتھ اپنے کاروبار کو توسیع دینے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 3 روزہ ہیم ٹیکس نمائش میں برطانوی سپر اسٹور چینز ودیگر خریداروں کی پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کے ساتھ مذاکرات کرائے گئے اور ابتدائی طور پرمذکورہ برطانوی کمپنیوں نے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے 2 کروڑ ڈالر مالیت کے درآمدی معاہدے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں