وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد اسپیشل الاؤنس ملے گا


ویب ڈیسک May 20, 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو 25فیصد اسپیشل الاؤنس ملے گا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،میاں محمد اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت،سید حسین جہانیاں گردیزی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو 10 یا 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی تجاویزمسترد کرتے ہوئے ملازمین کو 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 19 تک 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد صوبائی ملازمین کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا تاہم اس میں پہلے سے اسپیشل/ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے ملازمین شامل نہیں ہوں گے جب کہ اگلے ماہ یعنی جون میں اسپیشل الاؤنس تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازم ہمارے دست وبازو ہیں، ان کے مسائل کا احساس ہے، بجٹ میں بھی صوبائی ملازمین کے لئے خوشخبری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں