شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی


ویب ڈیسک May 20, 2021
نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہے، صدر ن لیگ (فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 25 مئی کو سماعت کرے گا جس کے لیے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں