پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت دیدی

پنجاب بھر کے تمام سنیما ہالز اور تھیٹرز پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام مزارات بھی مکمل بند رہیں گے


Staff Reporter May 20, 2021
پنجاب بھر کے تمام سنیما ہالز اور تھیٹرز پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام مزارات بھی مکمل بند رہیں گے (فائل فوٹو)

LUCKNOW/ COLOMBO:

پنجاب حکومت نے یکم جون سے شادی ہالوں میں 150 مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور تقریبات کی اجازت دے دی، 24 مئی سے سیاحتی مقامات بھی کھول دیے جائیں گے۔


پنجاب حکومت کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہ سکیں گی جبکہ ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رہیں گی۔


صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، 24 مئی سے صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا تاہم پبلک پارکس مکمل بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں ایک مرتبہ پھر تمام شہریوں کو ماسک کی پابندی پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے، پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں گے، پنجاب بھر کے تمام سنیما ہالز اور تھیٹرز پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام مزارات بھی مکمل بند رہیں گے۔

نوٹ یفکیشن کے مطابق کرکٹ، گولف، ٹینس اور بیڈمنٹن کے سوا تمام کھیلوں کے مقابلوں پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ بھر میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی اور ہفتہ و اتوار ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی، ریلویز 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن جاری رکھے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق زراعت سے جڑی کی تمام سرگرمیوں کو خصوصی چھوٹ حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں