اکشے کمار کو کون سی فلم چھوڑنے کا آج تک افسوس ہے

اکشے کمار کی چھوڑی ہوئی فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی


Web Desk May 20, 2021
اکشے کمار کی چھوڑی ہوئی فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی

بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کو فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' چھوڑنے کا آج تک افسوس ہوتا ہے۔

ایک انٹریو کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ مجھے فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' نہ کرنے کا بہت افسوس ہوا، یہ فلم جب آفر کی گئی تھی اس وقت میں ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیا۔

ایک تقریب کے دوران بھی اکشے کمار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' چھوڑنے کا بہت افسوس ہوتا ہے کیوں کہ اس کے بدلے میں نے فلمساز ایکتا کپور کی فلم 'ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ' کی تاہم مجھے فرحان اختر کی فلم نہ دیکھنے کا بھی افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے 'ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی' کا شمار اجے دیوگن کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے تاہم فلم کا سیکوئل اکشے کمار نے کیا جو ناکام ثابت ہوئی تھی اس کے برعکس 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں فرحان اختر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور یہ فلم سپر ہٹ رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان